امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل تک سب کہہ رہے تھے ٹرمپ منصوبہ ممکن نہیں ہے، امریکا نے اس معاہدے پر کام شروع کیا۔
امریکی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اس سلسلے میں تاریخی ملاقاتیں کی، ان ملاقاتوں میں مسلم اور عرب ممالک شامل رہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں انڈونیشیا اور پاکستان شامل تھا، اس تاریخی اتحاد نے مل کر معاہدے کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم وائٹ ہاؤس میں موجود تھے، معاہدے کی کامیابی کیلئے صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی۔
انھوں نے کہا یہ معاہدہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے سامنے رکھا، صدر ٹرمپ نے معاہدے کی کامیابی کیلئے غیرمعمولی ٹیلی فون کالز کیں اور امریکی صدر کی انتہائی کوششوں اور عزم سے یہ ممکن ہوا۔