• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آج کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں آج کورونا وائرس سے رپورٹ ہونے والے متاثرہ افرادکی تعداد 1533 ہے جبکہ بھارت میں 24 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن آج ہی نرم کیا گیا تھا۔

مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں بھارت میں فضائی سروس، ریلوے، انٹر سٹی بسیں اور میٹروز بھی بند کر دی گئی تھیں جبکہ بھارت میں آج سے محدود صنعتی اور کاشتکاری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی۔

آج کے دن مریضوں کی زیادہ تعداد رپورٹ ہونے پر بھارتی حکام لاک ڈاؤن پالیسی پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 543 ہے۔

تازہ ترین