• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کوئی غیر ملکی بنک اکائونٹ نہیں ثابت ہوجائے تو سزا کیلئے تیار ہوں،ایاز صادق

 اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے غلط بیانی کرنے والوں کو عدالت کو سخت سزا دینی چاہیے۔ کوئی میرا ایک پائونڈ ایک ڈالر کسی غیر ملکی اکائونٹ میں ثابت کر دے جو چور کی سزا وہ میری سزا ،اسپیکر قومی اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد کے مکمل ہونے والے تعمیراتی کاموں کے اچانک معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جامع مسجد کے بعض ناقص تعمیراتی کاموں پر برہمی کا اظہار کیا۔ سپیکر نے کہا کہ مسجد کی دیواریں ابھی سے سیم ہو گئی ہیں، دیواروں پر پانی نمایاں ہے۔
تازہ ترین