لاہور ( نمائندہ جنگ /ایجنسیاں) نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تنبیہ کی ہے کہ کل ( بدھ کو) اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کیلئے پیش نہ ہوئے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔
پیر کے روز نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی جانب سے عدم تعاون کا سامنا ہے کیس آخری مراحل میں جس کیلئے شہباز شریف کی جانب سے چند سوالات کے جوابات اور ضروری دستاویزات درکار ہیں ۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ شہباز شریف 22 اپریل ( بدھ کو) پیش ہو کر نیب حکام سے تعاون کریں ،عدم تعاون کی صورت میں قانون حرکت میں آئیگا۔