لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے 82ویں یوم وصال کے موقع پر کہا کہ حکیم الامت نے اپنے فکر و فلسفہ کے ذریعے امت واحدہ کی نبوی تعلیم کو اجاگر کیا، امت مسلمہ کے زوال میں باہمی تقسیم اور انتشار کا مرکزی کردار ہے، انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا نسخہ کیمیا ہے، حکیم الامت باوقار اور خوددار قوم کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کو جدید عصری علوم کے زیور سے آراستہ دیکھنا چاہتے تھے۔