رمضان المبارک میں وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردی گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے 5 دن کام کرنے والے وفاقی محکمے صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے کے 6 دن کام کرنے والے وفاقی محکمے صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی سرکاری دفاتر جمعہ کوصبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام کریں گے۔
اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا ہے۔