پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے دوست نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو اِس بات سے آگاہ کیا کہ اُن کا دوست کورونا وائر س کو شکست دینے میں کامیا ب ہوگیا ہے۔
ارمینہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں اپنے دوست سہیل انجم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب میرے دوست سے ملیں جس نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں بےحد خوش ہوں کہ آ پ سب کی دُعائیں میرے عزیز دوست کو ٹھیک کر رہی ہیں۔‘
ارمینہ خان کے اِس ٹوئٹ پر اُن کے دوست سہیل انجم کا تو کوئی جواب نہیں آیا تاہم اُن کے دیگر دوستوں نے بھی سہیل انجم کی صحتیابی کے لیے دُعائیں کیں۔
اِس سے قبل ارمینہ خان نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں جانوروں سے محبت کا اظہار کیا تھا اور پاکستان کے قدیم شہر ملتان کی خوبصورتی کو بیان کیا تھا۔
یاد رہے کہ ارمینہ خان کا دوست سہیل انجم ایک فوٹو گرافر ہے جو کہ لندن میں مقیم ہیں۔