• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سیکٹر میں کرپشن، سرکاری ادارے بھی ملوث ہیں، اسد عمر

پاور سیکٹر میں کرپشن، سرکاری ادارے بھی ملوث ہیں، اسد عمر


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ کے مطابق کرپشن میں سرکاری ادارے بھی ملوث ہیں۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ پر کمیشن بنانے کی ہدایت کی ہے، شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کمیشن آف انکوائری جو سفارشات مرتب کرے گا اس پر حکومت پورا عمل کرے گی، جن لوگوں نے قانون کےمطابق کام کیا انہیں کٹہرے میں نہیں لایا جائیگا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ میں قانون کی خلاف ورزی اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا جارہا ہے، جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی اس کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوئی، کابینہ نے رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ فیصلے میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں ہونےچاہیے، وزیراعظم کے قوم سے وعدے کی تکمیل ہورہی ہے، اختیار ہمارے پاس عوام کی امانت ہے۔

تازہ ترین