• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری


وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی، وزیرِ اعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ پر کمیشن بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔

کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن پاور سیکٹر میں مبینہ کرپشن سے متعلق فارنزک تحقیقات کرےگا۔

اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیت کی تشکیلِ نو اور تعمیراتی صنعت کے لیے اسلام آباد میں سیلز ٹیکس کے خاتمے کی بھی منظوری دی گی۔

کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد رہائش گاہیں نہ چھوڑنے سے متعلق پالیسی پر نظرِثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: کابینہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈیننس کی منظوری

وفاقی کابینہ کی جانب سے کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں کابینہ کو کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تازہ ترین