سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بظاہر سیاسی انتقام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کا میڈیا میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کررہا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی ضروری ہے، میر شکیل الرحمٰن کو آزاد کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن بزنس مین بھی ہیں، حکومت نے کہا ہے کہ بزنس مین کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔
یوسف رضا گیلانی نے مطالبہ کیا کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔