کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں کام کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو سماعت صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفتری کام صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔ جمعہ کو دفتری کام صبح 8 سے دوپہرساڑھے 12 بجے تک ہوگا۔اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں بھی مقدمات کی سماعت صبح 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی۔