• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوٹی ججز کی تعداد میں اضافہ سے ضمانت کی درخواستوں پر سات روز میں فیصلے ہو رہے ہیں،صدر راولپنڈی بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید غلام مصطفٰی کمال شاہ نے کہا ہے کہ کورونا نے جس طرح پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اسی طرح عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات بھی اس وباء سے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں بالخصوص قابل ضمانت مقدمات میں گرفتار ملزمان کی درخواستوں پر فوری کارروائی نہ ہو پانے سے مختلف مسائل جنم لے رہے تھے تاہم ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری محمد طارق جاوید کی کاوشوں سے ڈیوٹی ججز کی تعداد میں فوری طور پر اضافہ ہونے سے اب ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر صرف سات روز کے اندر فیصلے ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ بار کی درخواست پر سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید نے وکلاء اور سائلین کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام مقدمات کی کاز لسٹیں ڈسٹرکٹ کورٹس کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کروانا شروع کر دی ہیں تاکہ وکلا اور سائلین گھروں پر بیٹھ کر ہی اپنے مقدمات کا سٹیٹس چیک کرلیں ۔ کورونا سے بچائو کیلئے داخلی راستوں پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹس نصب کرنے سمیت دیگر حفاظتی انتظامات پر بھی وکلاء برادری سیشن جج چوہدری طارق جاوید کی شکر گزار ہے۔
تازہ ترین