لاہور(خبر نگار) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے بہاولپور میں بند ہونے والے سب آفس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ سب افس لاہور ریجن آفس کی جانب سے کھولا گیا تھا۔ جس کا مقصد وہاں کے مقامی طلبہ کو ڈگریوں کی تصدیق کے بارے اور دیگر امور سے آگہی دینا تھا۔ طلبہ کی عدم دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے سب آفس بہاولپور کو بند کر دیا۔ تاہم ایچ ای سی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی رجسٹریشن تصدیق اور دیگر تمام امور آن لائن اسی طرح جاری رہیں گے۔ اور ان میں کسی طرح کا تعطل نہیں ہو گا۔