جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف اور آزادی صحافت کے لیے اسلام آباد میں جنگ، دی نیوز، جیو نیوز کے ورکرز کا احتجاج پانچویں ہفتے بھی جاری ہے۔
ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کے ارکان، سیاسی کارکنان، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، وکلا یونین، مزدور یونین اور سینئر صحافی نے راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کیا۔
شرکاء نے حکومت سے میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔