لاہور،سرگودھا (نمائندگان جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اورصحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز بے یارو مددگار سات دن سے فرش پر پڑے ہیں مگرگونگی بہری اور اندھی حکومت کو مسیحاؤں کے مسائل نظر نہیں آ رہے، فوری طور پر ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، بدھ کو سراج الحق ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلے کیمپ میں پہنچے اور احتجاج پر بیٹھنے ڈاکٹرز کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔