• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کی آمد پر ہڑتال کی کال دینا مناسب نہیں ، وزیر خوراک پنجاب

پنجاب کے وزیر خوراک علیم خان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر ہڑتال کی کال دینا مناسب نہیں ہے۔

علیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جہاں گندم کی کٹائی ابھی شروع نہیں ہوئی وہاں ملز کو کوٹہ دینے پر تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن مجھ سے رابطے میں ہے۔

عبد العلیم خان کامزید کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے سیزن میں کوٹے کی ضرورت نہیں رہتی ہے انہوں نے کہا کہ فلور ملز کے مارکیٹ سے گندم خریدنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فلور ملز کا محکمہ خوراک کیخلاف پیر سے مکمل ہڑتال کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان فلور ملز نے محکمہ خوراک کی پالیسیوں کیخلاف پیر سے ہڑتال کرنے کا اعلان کر رکھا ہےکیونکہ ان کا موقف ہے کہ محکمہ خوراک کی طرف سے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال کے اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فلور ملوں کو پنجاب سے گندم کی خریداری کیلئے جو پرمٹ دیئے جا رہے ہیں ان پر پنجاب کے کمشنروں‘ ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں نے گندم کی خریداری سے روک دیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات سے فلور ملیں محکمہ خوراک سے پرمٹ نہیں لیں گی اور اس کا اثر صرف دو دن تک دیکھیں گی، چونکہ ہفتے کے روز پہلا روزہ ہے اسلئے پیر 27اپریل کو فلور ملیں گندم کی پسائی بند کر دیں گی جس کے نتیجے میں ملک بھر میں آٹے کی بدترین قلت دو ہفتے کے اندر پیدا ہو جائیگی۔

تازہ ترین