امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بار بار چین کا ذکر کرنے والے اقدامات بھی چین کی طرح کریں۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کواس طرح آسان لیا ہے جس طرح اٹلی کے وزیراعظم نے لیا۔
امیر جماعت اسلامی نے ملتان میں نشتراسپتال کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ وہ پوری قومی قیادت کو ایک پیج پر جمع کریں۔