امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن پر لگائے گئے الزامات 40 روز گزر جانے کے باوجود نیب ثابت نہیں کرسکی۔
سرگودھا میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن پر لگائے گئے الزامات سے نہ تو پاکستانی مطمئن ہے اور نہ ہی عالمی سطح پر ان الزامات تو کوئی ماننے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے ایک ہی آواز آرہی ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کسی جرم کے بغیر میر شکیل الرحمٰن کو بند کرنا سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میر شکیل الرحمٰن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد میڈیا کو مفلوج کردیا گیا ہے۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ میڈیا سے وابستہ بہت سے کارکن بے روزگار کردیے گئے ہیں، جو سختی میڈیا کے ساتھ آج ہو رہی ہے وہ سختی تو مارشل لا کے دور میں بھی نہیں ہوئی۔