• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت وکلاءکیلئے فوری فنڈز جاری کرے: پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر وکلاء کی مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فنڈز جاری کرے۔

ایک بیان میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فنڈز تاخیر سے جاری کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وکلاء نہ تو کوئی کاروبار کر سکتے ہیں نہ ہی نوکری کر سکتے ہیں۔

انہو ںنے کہا کہ اس وقت پوری دنیا وبائی مرض کورونا وائرس کا شکار ہے، پاکستان میں ہر طبقہ معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پنجاب کی حکومت احساس پروگرام کے تحت سفید پوش افراد کی مدد کر رہی ہے ، وکلاء ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: خواجہ برادران کی پرویز الٰہی سے ملاقات

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وکلاء فنڈز سے محروم ہیں، اس مشکل وقت میں حکومت کا فرض ہے کہ وہ وکلاء برادری کی ہر ممکن مدد کرے۔

تازہ ترین