• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران کورونا سے بچاؤ اور تدارک کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر خواجہ برادران نے پرویزالٰہی کو مبارک باد دی۔

خواجہ برادران نے سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سیاست ایک طرف رکھ کر بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: رمضان میں مساجد آباد رکھنے کا انتظام کیا جائے، پرویز الٰہی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج انسانیت تقاضہ کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یک جہتی کا مظاہرہ کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے،ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا، اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین