• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک تو سیع کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر

لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک تو سیع کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک تو سیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کی جائے۔ ملک بھرمیں کورونا ٹیسٹنگ کی سہولتوں کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں صوبوں نے بھی اپنی تجاویز دیں، جبکہ رمضان کے مہینے میں سحر اور افطار کے موقع پر ملک میں کہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 57 لاکھ خاندانوں تک احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم پہنچائی جاچکی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اچھے دن آتے ہیں تو انسان زندگی کا مقصد بھول جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کے ذریعے کسی اور کا نقصان نہ ہو، ڈاکٹرز نے اس سے متعلق حفاظتی تدابیر بتا دی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

تازہ ترین