• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے خلاف نفرت انگیز بیانات ناقابل قبول ہیں، شیریں مزاری

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے خواتین کے خلاف نفرت انگیز بیانات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ کورونا وائرس شارٹ سلیو پہننے والیوں یا نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے سبب  پھیلا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ ایسی باتیں جہالت اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی عکاس ہیں، یہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مضحکہ خیز الزامات سے خواتین کو نشانہ بنانا قبول نہیں کریں گے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے آئین پاکستان کے تحت اپنے حقوق کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔

تازہ ترین