پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ اندھیرے اور مایوسی کے وقت میں امید قائم رکھنا بہت بڑا امتحان ہے۔ آج ہمیں دعاؤں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مہوش حیات نے ایک پیغام میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی اور لکھا کہ ﷲ تعالیٰ اس مقدس ماہ رمضان میں ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں طاقت دے۔
مہوش حیات کے اس پیغام کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد جوابی ٹوئٹس اور میسجز بھی کئے گئے۔