• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان نے کمیشن میں پیش ہونے کیلئے واجد ضیاء سے وقت مانگ لیا

لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے آٹا چینی بحران کی تحقیقات میں معلومات پیش کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چیئرمین انکوائری کمیشن واجد ضیا سے وقت مانگ لیا ہے،سابق وزیراعظم آٹا چینی بحران کی تحقیقات میں اہم معلومات پیش کرنا چاہتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انکوائری کمیشن وقت اور مقام سے آگاہ کرے تاکہ وہ اور انجینئر خرم دستگیر خان پیش ہوکر آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے معلومات پیش کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
تازہ ترین