• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12 ہزار 227 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 263 ہوگئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 9 ہزار 332 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 639 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 46 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 73 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 232 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 78 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 708 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 89 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 656 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 10 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: تیز دھوپ کورونا کو تیزی سے ختم کرتی ہے، امریکی ماہرین

گلگت بلتستان میں 307 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 223 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 55 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 780 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کیے جانے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد1 لاکھ 38 ہزار 147 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین