پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) اسلام آباد کے ڈاکٹر اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند خان نے ہاتھ جوڑ کر حکومت سے التجا کی ہے کہ لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر اسفندخان نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر کہیں کوئی ڈراما نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بڑی عزت سے بتاتے ہیں کہ آپ آنکھیں کھولیں، حالات خرابی کی طرف جارہے ہیں۔
پمز کے ڈاکٹر نے مزید کہا کہ حکومت تمام طبی عملے کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کیٹس اور این 95 ماسک فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی کٹس اور این 95 ماسک کی فراہمی میں حکومت کو مسائل درپیش ہیں تو مخیر حضرات سے کہتے ہیں وہ دیں۔