وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو عید الفطر سے قبل وطن واپس لائیں گے۔
ویڈیو لنک پر امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب تک 10ہزار پاکستانیوں کو وطن لاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطر ایئرلائن سے رابطہ کرلیا ہے، اب سے ہر ہفتے 7 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 50 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، جن پر صدمہ ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے مشکل کی ہر کھڑی میں ملک و قوم کی مدد کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز اور نرسوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔