• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان میں احتجاجی کیمپ جاری

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان میں احتجاجی کیمپ جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان میں جنگ اور جیو آفس کے باہر احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ 

ملتان میں جنگ اور جیو آفس میں احتجاجی کیمپ میں صحافیوں کے ساتھ جمعیت علماء اہلحدیث اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر علامہ عبد الرحیم گجر، سرپرست اعلیٰ علامہ سید خالد محمود ندیم، سٹی ناظم قاری امین الرحمٰن توحیدی، سیکریٹری اطلاعات قاری ہدایت اللّٰہ رحمانی، مرکزی رہنما مسلم لیگ فنکشل محمد اشرف قریشی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر عبدالرحیم گجر کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ کے مترادف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے واجبات روک کر میڈیا کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کو فوری رہا کیا جائے۔ 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو 34 سالہ پرانے پراپرٹی کیس میں گرفتار کرنا حکومت کی بدنیتی ہے۔

تازہ ترین