• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امسال عالمی یومِ ارض پر معروف سرچنگ ویب سائٹ گوگل نے شہد کی مکھیوں کی اہمیت اور ان کے پودوں کی افزائش کے متعلق فوائد کو اجاگرکیا۔ گوگل ڈوڈل کا مقصد یہ پیغام پہنچانا تھا کہ غذائی اشیاء کا ایک تہائی حصہ اور ملکی معیشت میں شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا مگر موجودہ دور میں مختلف انواع و اقسام کی آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے جہاں انسانوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہیں بہت سےدوسرے جاندار بھی متاثر ہو رہے ہیں، جن میں شہد کی مکھیاں سرِ فہرست ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بقائےانسانی اور پودوں کی افزائش کے لیے شہد کی مکھیوں کا تحفظ لازم ہے۔
تازہ ترین