اسلام آباد ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ)این ٹی ڈی سی نے ایرانی کمپنی کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں کیس جیت لیا،کمپنی کو 4.5ملین ڈالرہرجانہ اداکرنیکی ہدایت کی گئی ہے،ایرانی کمپنی نے معاہدہ کے برعکس منصوبہ ادھوراچھوڑا،این ڈی سی نے ٹھیکہ منسوخ کرکے منصوبہ دوسری کمپنی سے مکمل کروایا، وزارت توانائی کے ماتحت ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ایرانی کمپنی کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں قانونی جنگ جیت لی ، ایرانی کمپنی (GAM ARAK Ind.Co) نے 2017 میں پیرس میں انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے رولز کے تحت قائم ثالثی ٹربیونل میں این ٹی ڈی سی کیخلاف کیس دائر کیا تھا، این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ عالمی ثالثی ٹربیونل نے ایرانی کمپنی کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے این ٹی ڈی سی کی جانب سے 4.5 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 71کروڑ روپے) کے جوابی دعوے تسلیم کرلئے۔