اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے آج 18اور کل 19اپریل کے دوران راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اس دوران وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔