• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹنگھم، حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کرگئے

ریاست جموں و کشمیر کی بھارتی استبداد سے آزادی کی حسرت لیے حریت پسند رہنما محمد فیاض انقلابی گزشتہ ہفتے برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی تدفین نوٹنگھم کی مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔

محمد فیاض انقلابی 1960 کی دھائی میں نوٹنگھم برطانیہ آئے تھے اور نوجوانی ہی میں کشمیری کمیونٹی کو منظم کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے تھے ۔

انہوں نے راجہ محمد اعظم کی قیادت میں برطانیہ میں پہلی کشمیری سیاسی پارٹی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی جس کے پلیٹ فارم سے شیخ محمد عبداللّٰہ مرحوم ، چوہدری غلام عباس مرحوم اور غازی الہی بخش مرحوم نے برطانیہ بھر کا دورہ کیا اور پہلی بار مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کیا۔

محمد فیاض انقلابی نے 1977 میں کشمیر لبریشن آرگنائزیشن ( KLO ) کی بنیاد بھی رکھی تھی اور KLO کو منظم کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا۔

محمد فیاض انقلابی 1986 میں آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کی حکومت کے دوران اورسیز اسمبلی کی سیٹ پر کرپشن کرنے پر مسلم کانفرنس سے علیحدہ ہو گئے تھے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی ان کا خواب تھا جس کی حسرت لیے انتقال کرگئے۔

برطانیہ بھر سے اور آزاد کشمیر سے سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان کی وفات پر اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ تعزیت اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید