• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے،سراج الحق

کراچی( جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت میر شکیل الرحمٰن پر کوئی جرم ثابت نہیں کرسکی ،نیب نے جنگ و جیو میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے ،سرگودھا میں گفتگو کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ میر شکیل پر الزامات سے پاکستانی مطمئن ہیں نہ عالمی سطح پر کوئی الزامات ماننے کو تیار ہے ملک اور بیرون ملک سے ایک ہی آواز آرہی ہے کہ میر شکیل الرحمن کو رہا کیا جائے ، چالیس دن سے زائد کا وقت گزر گیا ، نیب کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا ۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بغیر کسی جرم کے میر شکیل الرحمن کو بند کرنا سراسر ظلم ہے ۔ ایڈیٹر انچیف جنگ ، جیو میر شکیل الرحمن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں اور اب تک حکومت اس پر کوئی جرم بھی ثابت نہیں کرسکی اور ایک لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ حبس بیجا میں اس کو رکھا ہے اور اب تک حکومت نے میر صاحب کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے سچی بات یہ ہے کہ ناں پاکستان کے لوگ اس پر مطمئن ہیں ناں عالمی سطح پر بین الاقوامی لوگ اس پر اور یہی وجہ ہے کہ ملک اور باہر ہر جگہ سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ میر صاحب کو رہا کیا جائے۔
تازہ ترین