کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اس کا جنازہ نکل گیا، مریم نواز شاہد خاقان کو مسلم لیگ ن کا صدر بنارہی ہیں، کیا شیخ رشید کا دعویٰ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شاہد خاقان ن لیگ کے صدر بنتے ہیں تو ن لیگ پر وراثتی سیاست کی تنقید ختم ہوجائے گی، ن لیگ کی صدارت شاہد خاقان عباسی سنبھال سکتے ہیں۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو قومی سطح پر مستحکم لیڈر بنا کر بھیجا ہے، اب ن لیگ کی صدارت شاہد خاقان عباسی سنبھال سکتے ہیں، اس کے مقابلہ عمران خان نے کسی لیڈر کو پارٹی میں اوپر جاتے برداشت نہیں کیا۔ محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم رہ چکے ہیں ن لیگ کے صدر بھی بن سکتے ہیں، شاہد خاقان ن لیگ کے صدر بنتے ہیں تو ن لیگ پر وراثتی سیاست کی تنقید ختم ہوجائے گی۔