• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ 9 مئی میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے: رمضان چھیپا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

9 مئی 2023ء کے واقعات کو ایک سال مکمل ہونے پر معروف سماجی اور فلاحی شخصیت محمد رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ سانحۂ 9 مئی میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں محمد رمضان چھیپا نے کہا کہ 9 مئی 2023ء کو کی گئی شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کا احترام پوری قوم پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی فساد کا سبب ہے۔

محمد یاسر کا کہنا ہے کہ شہداء کا ہم پر قرض ہے تو کیا ان کے بچوں کے ساتھ ہم یہ سلوک کریں گے؟

قومی خبریں سے مزید