اس جدید دور میں ماہرین متعدد روبوٹس تیار کرچکے ہیں۔ حال ہی میں پینسلوانیا یونیورسٹی کے انجینئرنگ کے شعبے کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو کسی دھات بالخصوص المونیئم سے اپنی توانائی کشید کرتا ہے اور اسے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی ۔لیکن پھر بھی اس میں بیٹری کا خاکہ بنایا گیا ہے ،جس میں کیتھوڈ ،اینوڈ اور بر قیرہ یعنی الیکٹرولائٹ نصب ہے۔
لیکن اینوڈ کسی بیٹری سے جڑا ہوا نہیں ہے بلکہ کسی بھی دھات پر رکھ کر یہ بجلی حاصل کرسکتا ہے ۔ اس کا کیتھوڈ حصہ کاربن سے بنا ہے، جس پر پولی ٹیٹرا فلوروایتھائلین (پی ٹی ایف ای) کی ایک پرت چڑھائی گئی ہے۔ لیکن اس میں انتہائی باریک نینوموتی بکھرے ہیں جن کے اندر پلاٹینم دھات رکھی گئی ہے۔اس روبوٹ کو میٹل ائیر اسکیو ینجر (ایم اے ایس ) کا نام دیا گیا ہے۔