• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیکس آتے رہتے ہیں، اسے نارمل لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

Leaks Are Coming Should Be Normal Fazlur Rehman
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وکی لیکس ہو یا پاناما لیکس،لیکس آتے رہتےہیں، اسے نارمل لینا چاہیے،مال جائز بھی ہو تو ملک میں ہونا چاہیے تاکہ خوش حالی آئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کمیشن بنادیا ہے اس کی تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔ پاناما لیکس میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ بڑے لوگوں کے کام ہیں، ہم غریب کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مال جائز بھی ہو تو ملک میں ہونا چاہیے تاکہ خوش حالی آئے۔
تازہ ترین