طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے پہلا ڈرون بنایا ہے جو پہیوں پر چلتے ہوئے بالکل ہوائی جہاز کی طر ح ٹیک آف کرتا ہے ۔کمپنی کی جانب سے اسے ’’لوئل وِنگ مین ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ،جس کے پہیےسارا وزن اُٹھاتے ہیں اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں طیارے جیسے قو ت بھی موجود ہے ۔اس کے پہیے بالکل مسافر طیارے کی طر ح کھلتے اور بند ہوتے ہیں ۔اس کے ڈھانچے اور دیگر پہلوئوں پر کام کیا جاتا رہا ہے ۔اس سلسلے میں آسٹریلیا کی رائل فورس تین ڈیزائن بنائے گئے ہیں جو لوئل ونِگ مین ایڈوانسڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ عام ڈرون نہیں ہوں گے بلکہ انسانی اور غیرانسانی طیاروں کے ساتھ ساتھ پرواز کریں گے اور ایک بڑے مشن کا حصہ ہوں گے۔اس پورے منصوبے میں بوئنگ کے ساتھ 16 مختلف اداروں نے بھی تحقیق کی ہے۔ ڈرون کی لمبائی 38 فیٹ ہے۔ اس میں لگے سینسرضرورت کے مطابق بدلے بھی جاسکتے ہیں ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر غیر انسان بردار جیٹ ڈرون ہے ،جس کی پرواز لڑاکا طیارے جیسی اوررینج 3700 کلو میٹر تک ہے ،علاوہ ازیں یہ ڈرون جاسوسی اور نگرانی کے کام بھی انجام دے سکتا ہے۔