• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمٰن کو مکمل معلومات نہیں، اسد عمر کا جواب

شیری رحمٰن کو مکمل معلومات نہیں، اسد عمر کا جواب


وفاقی وزیر اسد عمر نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کو جواب دیتےہوئے کہاکہ شیری رحمٰن کو مکمل معلومات نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کے دوران اسد عمر نے شیری رحمٰن کے اعتراض پر جواب دیا اور کہا کہ 18ویں ترمیم میں گیپ نظر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس حوالے سے فیصلہ کرسکتی ہیں، اس پر بات چیت شروع کریں گے، ہم صوبوں سے تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ابھی تو کورونا وائرس کے بحران میں پھنسے ہیں لیکن صوبوں سے تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ 18ویں ترمیم اور نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی بات چیت نہیں چل رہی ہے۔

تازہ ترین