احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس، پارک لین ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرکے سماعت 10 جون تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی، کیس میں نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں پیش ہوئے تاہم کورونا وائرس ایمرجنسی میں لاک ڈاؤن کے باعث کیسز کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی ۔
سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، ان کے وکلاءکی جانب سے عدالتی حاضری سے استثنا ءکی درخواستیں دائر کی گئیں۔
ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ کورونا وائرس کے باعث عدالتی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی، عید کے بعد تک سماعت ملتوی کی جائے۔
احتساب عدالت نے اس موقع پر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔