• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت لاک ڈاؤن بھوک اور بے امنی کو جنم دے گا، بل گیٹس

سخت لاک ڈاؤن بھوک اور بے امنی کو جنم دے گا، بل گیٹس


بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں سخت لاک ڈاؤن بھوک اور بے امنی کو جنم دے گا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جیسے ترقی پذیر ملکوں میں سخت لاک ڈاؤن بھوک اور بے امنی جیسے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت، پولیس نےنوجوانوں کو کورونامریض کےساتھ بند کردیا

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں میں کم کیسز سامنے آنا غیر یقینی ہے، کچی آبادیوں میں بالآخر وبا تیزی سے پھیلے گی۔

بل گیٹس نےمزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خوراک کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے، اس لیے نقل و حرکت پر سخت پابندیاں امیر ملکوں میں ہی کار آمد ہوسکتی ہیں۔

بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی نے عالمی ادارہ صحت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بیماریوں کے خلاف آج عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پر ہمارا بہت زیادہ انحصار ہے، اسے سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ملکوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، تاہم بعض ملکوں میں سخت لاؤن کے بعد اس میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں معطل ہونے سے کاروباری طبقہ شدید مثاثر ہے، خصوصاً دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ جس کے باعث اب لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین