• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارہویں ترمیم قومی اتفاق رائے سے ہوئی تھی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم قومی اتفاق رائے سے ہوئی تھی، اٹھارہویں ترمیم کوختم کرنے سے قومی یکجہتی کو نقصان ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم میں بہتری کی گنجائش ہے لیکن اس کے لیے دوسرے فورم موجود ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کے لیے کوئی تیار نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کنفیوژ ہے اسے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیا کرنا ہے، ایک طرف نیب کو اپنے لیے ہتھیار سمجھتی ہے جس نے میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا اور اپوزيشن رہنماؤں کو پکڑا، دوسری طرف اسے یہ بھی فکر ہے کہ ان کی باری بھی آئے گی۔

تازہ ترین