سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہل خانہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں دائر ریفرنس کی سماعت 18مئی تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے بذریعہ ایمبولینس عدالت میں لایا گیا جبکہ سید خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔