حیدرآباد(بیورورپورٹ) حیدرآباد پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے سبب بیروزگار ویٹرز میں بلدیہ کے علاقے میں راشن تقسیم کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابقحیدرآباد پولیس کی جانب سے بلدیہ تھانے کی حدود میں واقع ایک مقامی شادی ہال میں ویٹرز اور شادی ہالوں کے ملازمین میں راشن تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی بلدیہ راجہ فرخ یونس،ایس ایچ او بلدیہ انسپکٹر امتیاز علی تھیبو اور ہالز کے منتظمین موجود تھے۔ راشن کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلہ اور دیگر اہم حکومتی ہدایات کا خاص خیالرکھا گیا۔اس موقع پر راش کے حصول کیلئے آئے لوگوں کو ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کا پیغام دیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ شروع ہوچکا ہے تمام شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اللہ کے حضور دعا کریں کہ پاکستان کو اس مہلک وائرس محفوظ فرمائے اور یہ مشکل وقت ہم پر آسان کرے۔