• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں ترمیم، کئی مسائل ہیں، ختم کرنے کیلئے تمام جماعتوں سے بات کروں گا، چوہدری شجاعت

18ویں ترمیم، کئی مسائل ہیں، ختم کرنے کیلئے تمام جماعتوں سے بات کروں گا، چوہدری شجاعت


لاہور(نیوز ایجنسی، جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم میں کئی مسائل ہیں ، اکثریت کے زور پر کی گئی آئینی ترامیم کامیاب نہیں ہو سکتیں، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان، عوام اور بالخصوص تعلیمی مفاد کے منافی آئینی ترامیم کو مسترد کرانے کیلئے وہ تمام پارٹی سربراہوں سے رابطے کریں گے، تعلیمی نصاب کا اختیار صوبوں کو دیکر معیار تعلیم خراب کردیا گیا ، منگل کوچودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر آج مختلف جماعتوں کے لیڈروں نے بیانات دئیے اور اکثر نے ترمیم کو بغیر پڑھے ہی اس پر تبصرہ کر دیا، اکثریت کے بل بوتے پر بعض ترامیم ایسی کی گئی ہیں جن میں آئندہ آنے والی نسلوں کو ملک کی تاریخ سے بے خبر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی صرف پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچتی ہے، خاص طور پر تعلیم کے معاملے پر جو ترمیم کی گئی ہے اس سے طلبا و طالبات کو تحریک سے محروم رکھا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں تمام پارٹی سربراہوں سے بات کروں گا کہ وہ بھی اس اکثریت کے بل بوتے پر پاس کی ہوئی ترمیم کو رد کریں، دنیا کے کسی بھی آئین میں تعلیمی نصاب ایک ہی ہوتا ہے اور وہ وفاق کے پاس ہوتا ہے۔

kk

تازہ ترین