بہاولپور (اے پی پی)پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی فنانس کمیشن سے ضلع بہاولپور کے لئے 572.57 ملین (57کروڑ25لاکھ 70ہزار)کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فنڈز مختلف ترقیاتی سکیموں اور اخراجات پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر پنجاب کے 36 اضلاع کے لئے 17.46بلین(17ارب 46کروڑ) کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔