• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں، شعیب اختر

پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں، شعیب اختر


سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر ایک بار پھر پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی پر باؤنسرز کی بارش کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تفضل رضوی جیسے وکیل ہائی پروفائل کیس لے کر اپنا نام بناتے ہیں۔

شعیب اختر کی تفضل رضوی پر لفظی گولہ باری پر پاکستان بار کونسل نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب اختر، تفضل رضوی پر برس پڑے

اپنے بیان میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے کہا کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی بار کے رکن ہیں، شعیب اختر کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ،پاکستان بار کونسل ایسے مضحکہ خیز بیانات کی اجازت نہیں دے گی ،وہ محتاط رہیں۔

دوسری طرف تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میں اب سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیےایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں۔

پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بھی شعیب اخترکے ریمارکس کو دیکھا اور سنا گیا ہے،میں ان کے خلاف بیرون ملک بھی قانونی کارروائی کروں گا۔

تازہ ترین