کیمیا کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے اپنے نام کرلیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوبیل انعام برائے کیمیا فرانسیسی سائنسدان ہنری کاگن اور جاپانی سائنسدان کینسو سوئی نے مشترکہ طور پر جیتا۔
جیوری کے مطابق سائنسدانوں کو مالیکیولز کی آئینہ نما شکلوں پر تحقیق کےلیے نوبیل انعام دیا گیا۔ دونوں سائنسدانوں کی یہ تحقیق ادویات کی تیاری و ترقی کے لیے اہم ہے۔