پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد میں صحافیوں نے آج بھی احتجاجی مظاہرے کیے۔
میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان میں جنگ جیو آفس کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عامر جیوا نے بھی شرکت۔
عامر جیوا کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ لکھنے کی سزا دی جارہی ہے، میڈیا پر پابندی جمہوری حکومت کو زیب نہیں دیتی۔
بہاولپور پریس کلب میں بھی شدید احتجاج کیا گیا، صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
فیصل آباد پریس کلب میں بھی احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کے خلاف جھوٹے الزمات فوری طور پر واپس لیے جائیں۔