• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے الگ کرلیا؟

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے علیحدہ کرلیا۔

ماہرہ خان نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں دیا۔

ورسٹائل اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ  کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے علیحدہ ہورہی ہیں۔ 

مزید پڑھیے: انسٹاگرام پر ایمن، ماہرہ سے زیادہ مقبول

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان وقتوں میں صبر، شکر اور توکل کو یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان پولیس حکام کو کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیش پیش ہیں۔ 

ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ مہوش حیات نے بھی پولیس ذمہ دارانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی نبھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔

تازہ ترین